Advertisement
 
سورة العاديات

100. Al-Aadiyaat | 11 verses | The Chargers | Meccan

Search | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
1. ان سرپٹ دوڑنے والے گھوڑوں کی قسم جو ہانپ اٹھتےہیں
2. پھر (پتھروں پر نعل) مار کر آگ نکالتے ہیں
3. پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں
4. پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں
5. پھر اس وقت دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں
6. کہ انسان اپنے پروردگار کا احسان ناشناس (اور ناشکرا) ہے
7. اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے
8. وہ تو مال سے سخت محبت کرنے والا ہے
9. کیا وہ اس وقت کو نہیں جانتا کہ جو (مردے) قبروں میں ہیں وہ باہر نکال لیے جائیں گے
10. اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے
11. بےشک ان کا پروردگار اس روز ان سے خوب واقف ہوگا

Listen Quran Recitation

Mishary Rashed al-Efasy
Prophet's Mosque (4 Reciters)
Mohammed Siddiq Al Minshawy
Abdullah Basfar
Muhammad Aiyub
Sodais and Shuraim