Advertisement
 
سورة الشعراء

26. Ash-Shu'araa | 227 verses | The Poets | Meccan

Search | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
1. طسمۤ
2. یہ روشن کتاب کی آیتیں ہیں
3. شاید تو اپنی جان ہلاک کرنے والا ہے اس لیے کہ وہ ایمان نہیں لاتے
4. اگر ہم چاہیں تو ان پر آسمان سے ایسی نشانی نازل کریں کہ اس کے آگے ان کی گردنیں جھک جائیں
5. اور ان کے پاس رحمنٰ کی طرف سے کوئی نئی بات نصیحت کی ایسی نہیں آئی کہ وہ اس سے منہ نہ موڑ لیتے ہوں
6. سو یہ جھٹلاتو چکے اب ان کے پاس اس چیز کی حقیقت آئے گی جس پر ٹھٹھا کیا کرتے تھے
7. کیا وہ زمین کو نہیں دیکھتے ہم نے اس میں ہر ایک قسم کی کتنی عمدہ چیزیں اُگائی ہیں
8. البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
9. اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
10. اور جب تیرے رب نے موسیٰ کو پکارا کہ اس ظالم قوم کے پاس جا
11. فرعون کی قوم کے پاس کیا وہ ڈرتے نہیں
12. عرض کی اے میرے رب میں ڈرتا ہوں کہ مجھے جھٹلا دیں
13. اور میرا سینہ تنگ ہوجائے اور میری زبان نہ چلے پس ہارون کو پیغام دے
14. اور میرے ذمہ ان کا ایک گناہ بھی ہے سو میں ڈرتا ہوں کہ مجھے مار نہ ڈالیں
15. فرمایا ہر گز نہیں تم دونوں ہماری نشانیاں لے کر جاؤ ہم تمہارے ساتھ سننے والے ہیں
16. سو فرعون کے پاس جاؤ اور کہو کہ ہم پروردگار عالم کا پیغام لے کر آئے ہیں
17. یہ کہ ہمارے ساتھ بنی اسرائیل کو بھیج دے
18. کہا کیا ہم نےتمہیں بچپن میں پرورش نہیں کیا اورتو نے ہم میں اپنی عمر کے کئی سال گزارے
19. اور تو اپنا وہ کرتوت کر گیا جوکر گیا اور تو ناشکروں میں سے ہے
20. کہا جب میں نے وہ کام کیا تھاتو میں بےخبر تھا
21. پھر میں تم سے تمہارے ڈر کے مارے بھاگ گیا تب مجھے میرے رب نے دانائی عطا کی اور مجھے رسول بنایا
22. اور یہ احسان جو تو مجھ پر رکھتا ہے اسی لیے تو نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا ہے
23. فرعون نے کہا رب العالمین کیا چیز ہے
24. فرمایا آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تمہیں یقین آئے
25. اپنے گرد والوں سے کہا کیا تم سنتے نہیں ہو
26. فرمایا تمہارا ور تمہارے پہلے باپ دادا کا رب ہے
27. کہا بے شک تمہارا رسول جو تمہارے پاس بھیجا گیا ہے ضرور دیوانہ ہے
28. فرمایا مشر ق مغرب اور جو ان کے درمیان ہے سب کا پروردگار ہے اگر تم عقل رکھتے ہو
29. کہا اگر تو نے میرے سوا اور کوئی معبود بنایا تو تمہیں قید میں ڈال دوں گا
30. فرمایا اگرچہ میں تیرے پاس ایک روشن چیز لے آؤں
31. کہا اگر تو سچا ہے تو وہ چیز لا
32. پھر اس نےاپناعصا ڈال دیا سو اسی وقت وہ صریح اژدھا ہو گیا
33. اوراپنا ہاتھ نکالا سو اسی وقت وہ دیکھنے والوں کو چمکتا ہوا دکھائی دیا
34. اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ بے شک یہ بڑا ماہر جادوگر ہے
35. چاہتا ہے کہ تمہیں تمہارے دیس سے اپنے جادو کے زور سےنکال دےپھر تم کیا رائے دیتے ہو
36. کہا اسےاور اس کے بھائی کو مہلت دو اور شہروں میں چپڑاسیوں کو بھیج دیجیئے
37. کہ تیرے پاس بڑے ماہر جادوگروں کو لے آئیں
38. پھر سب جادوگر ایک مقرر دن پر جمع کیے گئے
39. اور لوگوں سے کہا گیا کیا تم بھی اکھٹے ہوتے ہو
40. تاکہ اگر جادوگر غالب آجائیں تو ہم انہی کی راہ پر رہیں
41. پھر جب جادوگر آئے تو فرعون سے کہا اگر ہم غالب آگئے تو کیا ہمیں کوئی بڑا انعام ملے گا
42. کہا ہاں اور بیشک تم اس وقت مقربوں میں داخل ہو جاؤ گے
43. موسیٰ نے ان سے کہا ڈالو جو تم ڈالتے ہو
44. پھر انہوں نے اپنی رسیاں اور لاٹھیاں ڈال دیں اور کہا فرعون کے اقبال سے ہماری فتح ہے
45. پھر موسیٰ نے اپنا عصا ڈالا پھر وہ فوراً ہی نگلنے لگا جو انہوں نے جھوٹ بنایا تھا
46. پھر جادوگر سجدے میں گر پڑے
47. کہا ہم رب العالمین پر ایمان لائے
48. جو موسیٰ اور ہارون کا رب ہے
49. کہا کیا تم میری اجازت سے پہلے ہی ایمان لے آئے بے شک وہ تمہارا استاد ہے جس نے تمہیں جادو سکھایا ہے سو تمہیں ابھی معلوم ہو جائے گا البتہ میں تمہارا ایک طرف کا ہاتھ اور دوسری طرف کا پاؤں کاٹ دوں گا اور تم سب کو سولی پر چڑھا دوں گا
50. کہا کچھ حرج نہیں بے شک ہم اپنے رب کے پاس پہنچنے والا ہوں گے
51. ہمیں امید ہے کہ ہمارا رب ہمارے گناہوں کو معاف کر دے گا اس لیے کہ ہم سب سے پہلے ایمان لانے والے ہیں
52. اور ہم نے موسی ٰکو حکم بھیجا کہ میرے بندوں کو رات کو لے نکل البتہ تمہارا پیچھا کیا جائے گا
53. پھر فرعون نے شہروں میں چپڑاسی بھیجے
54. کہ یہ ایک تھوڑی سی جماعت ہے
55. اور انہوں نے ہمیں بہت غصہ دلایا ہے
56. اور بے شک ہم سب ہتھیار بند ہیں
57. پھر ہم نے انہیں باغوں اور چشموں سے نکال باہر کیا
58. اور خزانوں اور عمدہ مکانو ں سے
59. اسی طرح ہوا اور ہم نے ان چیزوں کا بنی اسرائیل کو وارث بنایا
60. پھر سورج نکلنے کے وقت ان کے پیچھے پڑے
61. پھر جب دونوں جماعتوں نےایک دوسرے کو دیکھا تو موسیٰ کے ساتھیوں نے کہا ہم تو پکڑے گئے
62. کہا ہرگز نہیں میرا رب میرے ساتھ ہے وہ مجھے راہ بتائے گا
63. پھر ہم نےموسیٰ کو حکم بھیجا کہ اپنی لاٹھی کو دریا پر مار پھر پھٹ گیا پھر ہر ٹکڑا بڑے ٹیلے کی طرح ہو گیا
64. اور ہم نے اس جگہ دوسروں کو پہنچا دیا
65. اورہم نے موسیٰ کی اور جو اس کے ساتھ تھے سب کو نجات دی
66. پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا
67. البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
68. اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
69. اور انہیں ابراھیم کی خبر سنا دے
70. جب اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس کو پوجتے ہو
71. کہنے لگے ہم بتوں کو پوجتے ہیں پھر انہی کے گرد رہا کرتے ہیں
72. کہا کیا وہ تمہاری بات سنتے ہیں جب تم پکارتے ہو
73. یا تمہیں کچھ نفع یا نقصان پہنچا سکتے ہیں
74. کہنے لگے بلکہ ہم نے اپنے باپ دادا کو ایسا کرتے پایا ہے
75. کہا کیا تمہیں خبر ہے جنہیں تم پوجتے ہو
76. تم او رتمہارے پہلے باپ دادا جنہیں پوجتے تھے
77. سو وہ سوائے رب العالمین کے میرے دشمن ہیں
78. جس نے مجھے پیدا کیا پھر وہی مجھے راہ دکھاتا ہے
79. اور وہ جو مجھے کھلاتا اور پلاتا ہے
80. اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے
81. اور وہ جو مجھے مارے گا پھر زندہ کرے گا
82. اور وہ جو مجھے امید ہے کہ میرے گناہ قیامت کے دن مجھے بخش دے گا
83. اے میرے رب مجھے کمال علم عطا فرما اور مجھے نیکیوں کے ساتھ شامل کر
84. اور آئندہ آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ
85. اور مجھے نعمت کے باغ کے وارثوں میں کر دے
86. اور میرے باپ کو بخش دے کہ وہ گمراہوں میں سے تھا
87. اور مجھے ذلیل نہ کر جس دن لوگ اٹھائے جائیں گے
88. جس دن مال اور اولاد نفع نہیں دے گی
89. مگر جو الله کے پاس پاک دل لے کر آیا
90. اور پرہیز گاروں کے لیے جنت قریب لائی جائے گی
91. اور دوزخ سرکشوں کے لیے ظاہر کی جائے گی
92. اور انہیں کہا جائے گا کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے
93. الله کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا بدلہ لے سکتے ہیں
94. پھر وہ اور سب گمراہ اس میں اوندھے ڈال دیے جائیں گے
95. اور شیطان کے سارے لشکروں کو بھی
96. اوروہ وہاں آپس میں جھگڑتے ہوئے کہیں گے
97. الله کی قسم بیشک ہم صریح گمراہی میں تھے
98. جب ہم تمہیں رب العالمین کے برابر کیا کرتے تھے
99. اور ہمیں ان بدکاروں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا
100. پھر کوئی ہماری سفارش کرنے والا نہیں
101. اور نہ کوئی مخلص دوست ہے
102. پھر اگر ہمیں دوبارہ جانا ملے تو ہم ایمان والوں میں شامل ہوں
103. البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
104. اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
105. نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا
106. جب ان کے بھائی نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
107. میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
108. پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
109. اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
110. سو الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
111. انہوں نے کہا کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں حالانکہ تیرے تابع توکمینے لوگ ہوئے ہیں
112. کہا اور مجھے کیا خبر کہ وہ کیا کرتے تھے
113. ان کا حساب تو میرے رب ہی کے ذمہ ہے کاش کہ تم سمجھتے
114. اور میں ایمان والوں کو دور کرنے والا نہیں ہوں
115. میں تو بس کھول کر ڈرانے والا ہوں
116. کہنے لگے اے نوح اگر تو باز نہ آیا تو ضرور سنگسار کیا جائے گا
117. کہا اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا ہے
118. پس تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ ہی کر دے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ایمان والے ہیں نجات دے
119. پھر ہم نے اسے اورجو اس کے ساتھ بھری کشتی میں تھے بچا لیا
120. پھر ہم نے اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا
121. البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
122. اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
123. قوم عاد نے پیغمبروں کو جھٹلایا
124. جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے
125. البتہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
126. پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
127. اور میں تم سے ا سپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
128. کیا تم ہر اونچی زمین پر کھیلنے کے لیے ایک نشان بناتے ہو
129. اوربڑے بڑے محل بناتے ہو شاید کہ تم ہمیشہ رہو گے
130. اورجب ہاتھ ڈالتے ہو تو بڑی سختی سےپکڑتے ہو
131. پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
132. اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم بھی جانتے ہو
133. چارپایوں اور اولاد سے
134. اور باغوں اور چشموں سے تمہیں مدد دی
135. میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں
136. کہنے لگے تو نصیحت کر یا نہ کر ہمارے لیے سب برابر ہے
137. یہ تو بس پہلے لوگوں کی ایک عادت ہے
138. اور ہمیں عذاب نہیں ہوگا
139. پھر انہو ں نے پیغمبر کو جھٹلایا تب ہم نے انہیں ہلاک کر دیا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں
140. اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
141. قوم ثمود نے پیغمبروں کو جھٹلایا
142. جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
143. میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
144. پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
145. اور میں تم سے اسپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
146. کیا تمہیں ان چیزو ں میں یہاں بے فکری سے رہنے دیا جائے گا
147. یعنی باغوں اور چشموں میں
148. اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا خوشہ ملائم ہے
149. او رتم پہاڑوں کوتراش کر تکلف کے گھر بناتے ہو
150. پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
151. اوران حد سے نکلنے والوں کا کہا مت مانو
152. جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے
153. کہنے لگے تم پر تو کسی نے جادو کیا ہے
154. توبھی ہم جیسا ایک آدمی ہے سو کوئی نشانی لے آ اگر تو سچا ہے
155. کہا یہ اونٹنی ہے اسکے پینے کا ایک دن ہے اور یک دن معین تمہارے پینے کے لیے ہے
156. اور اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آ پکڑے گا
157. سو انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ ڈالے پھر پشیمان ہوئے
158. پھر انہیں عذاب نے آ پکڑا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
159. اوربے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
160. لوط کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا
161. جب انہیں ان کے بھائی لوط نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
162. میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
163. پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
164. اورمیں تم سے اس پر کوئی مزودری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس اللهرب العالمین کے ذمہ ہے
165. کیا تم دنیا کے لوگوں میں لڑکوں پر گرے پڑتے ہو
166. اور تمہارے رب نےجو تمہارے لیے بیویاں پیدا کر دی ہیں انہیں چھوڑ دیتے ہو بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو
167. کہنے لگے اے لوط اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ضرور تو نکال دیا جائے گا
168. کہا میں تو تمہارے کام سے سخت بیزار ہوں
169. اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو اس کے وبال سے نجات دے جو وہ کرتے ہیں
170. پھر ہم نے اسے اور اس کے سارے کنبے کو بچا لیا
171. مگر ایک بڑھیا جو پیچھے رہ گئی تھی
172. پھر ہم نے اور سب کو ہلاک کر دیا
173. اور ہم نے ان پر مینہ برسایا پھر ڈرائے ہوؤں پر بُرا مینہ برسا
174. البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
175. اوربیشک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
176. بن والوں نے بھی پیعمبروں کو جھٹلایا
177. جب ان سے شعیب نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
178. میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
179. پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
180. اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
181. پیمانہ پورا دو اور نقصان دینے والے نہ بنو
182. اور صحیح ترازو سے تولا کرو
183. اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور ملک میں فساد مچاتے نہ پھرو
184. اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی خلقت کو بنایا
185. کہنے لگے کہ تم پر تو کسی نے جادو کر دیا
186. اورتو بھی ہم جیسا ایک آدمی ہے اور ہمارے خیال میں تو تو جھوٹا ہے
187. سو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے اگر تو سچا ہے
188. کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
189. پھر اسے جھٹلایا پھر انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا
190. البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
191. اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
192. اور یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے
193. اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے
194. تیرے دل پر تاکہ تو ڈرانے والوں میں سے ہو
195. صاف عربی زبان میں
196. اور البتہ اس کی خبر پہلوں کی کتابوں میں بھی ہے
197. کیا ان کے لیے نشانی کافی نہیں کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں
198. اور اگر ہم اسے کسی عجمی پر نازل کرتے
199. پھر وہ اسے ان کے سامنے پڑھتا تو بھی ایمان نہ لاتے
200. اسی طرح ہم نے اس انکار کو گناہگاروں کے دل میں ڈال رکھا ہے
201. وہ دردناک عذاب دیکھے بغیر اس پر ایمان نہیں لائیں گے
202. پھر وہ ان پر اچاناک آئے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی
203. پھر کہیں گے کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے
204. کیا ہمارے عذاب کو جلد چاہتے ہیں
205. بھلا دیکھ اگر ہم انہیں چند سال فائدہ اٹھانے دیں
206. پھر ان کے پاس وہ عذاب آئے جس کا وعدہ دیے جاتے ہیں
207. تو جو انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے کیا ان کے کچھ کام بھی آئے گا
208. اور ہم نے ایسی کوئی بستی ہلاک نہیں کی جس کے لیے ڈرانے والے نہ آئے ہوں
209. نصیحت دینے کے لیے اور ہم ظالم نہیں تھے
210. اور قرآن کو شیطان لے کر نہیں نازل ہوئے
211. اور نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ وہ اسے کر سکتے ہیں
212. وہ تو سننے کی جگہ سے بھی دور کر دیے گئے ہیں
213. سو الله کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار ورنہ تو بھی عذاب میں مبتلا ہو جائے گا
214. اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈرا
215. اور جو ایمان لانے والے تیرے ساتھ ہیں ان کے لیے اپنا بازو جھکا ئے رکھ
216. پھر اگر تیری نافرمانی کریں تو کہہ دے میں تمہارے کام سے بیزار ہوں
217. اور زبردست رحم والے پر بھروسہ کر
218. جو تجھے دیکھتا ہے جب تو اٹھتا ہے
219. اور نمازیوں میں تیری نشست و برخاست دیکھتا ہے
220. بیشک وہ سننے والا جاننے والا ہے
221. کیا میں تمہیں بتاؤں شیطان کس پر اترتے ہیں
222. ہر جھوٹے گناہگار پر اترتے ہیں
223. وہ سنی ہوئی باتیں پہنچاتے ہیں اوراکثر ان میں سے جھوٹے ہوتے ہیں
224. اور شاعروں کی پیروی تو گمراہ ہی کرتے ہیں
225. کیا تم نےنہیں دیکھاکہ وہ ہر میدان میں بھٹکتے پھرتے ہیں
226. اور جو وہ کہتے ہیں کرتے نہیں
227. مگروہ جو ایمان لائے اور نیک کام کیے اور الله کوبہت یاد کیا اور مظلوم ہونے کے بعد بدلہ لیا اور ظالموں کو ابھی معلوم ہو جائے گا کہ کس کروٹ پر پڑتے ہیں

Listen Quran Recitation

Mishary Rashed al-Efasy
Prophet's Mosque (4 Reciters)
Mohammed Siddiq Al Minshawy
Abdullah Basfar
Muhammad Aiyub
Sodais and Shuraim