| 1 | قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا | |
| |
| 2 | اور اگر وہ کوئی معجزہ دیکھ لیں تو اس سے منہ موڑ لیں اور کہیں یہ تو ہمیشہ سے چلا آتا جادو ہے | |
| |
| 3 | اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر بات کے لیے ایک وقت مقرر ہے | |
| |
| 4 | اور ان کے پاس وہ خبریں آ چکی ہیں جن میں کافی تنبیہ ہے | |
| |
| 5 | اورپوری دانائی بھی ہے پر ان کو ڈرانے والوں سے فائدہ نہیں پہنچا | |
| |
| 6 | پس ان سے منہ موڑ لے جس دن پکارنے والا ایک نا پسند چیز کے لیے پکارے گا | |
| |
| 7 | اپنی آنکھیں نیچے کیے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے جیسے ٹڈیاں پھیل پڑی ہوں | |
| |
| 8 | بلانے والے کی طرف بھاگے جا رہے ہوں گے یہ کافر کہہ رہے ہوں گے یہ تو بڑا ہی سخت دن ہے | |
| |
| 9 | ان سے پہلے قوم نوح نے بھی جھٹلایا تھا پس انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا دیوانہ ہے اور اسے جھڑک دیا گیا | |
| |
| 10 | پھر نوح نے اپنے رب کو پکارا کہ میں تو مغلوب ہو گیا تو میری مدد کر | |
| |
| 11 | پھر ہم نے موسلا دھار پانی سے آسمان کے دروازے کھول دیے | |
| |
| 12 | اور ہم نے زمین سے چشمے جاری کر دیے پھر جہاں تک پانی کا چڑھاؤ چڑھنا ٹھہر چکا تھاچڑھ آیا | |
| |
| 13 | اور ہم نے نوح کو تختوں اور کیلوں والی کشتی پر سوار کیا | |
| |
| 14 | جو ہماری عنایت سے چلتی تھی یہ اس کا بدلہ تھا جس کا انکار کیا گیا تھا | |
| |
| 15 | اور ہم نے اس کو ایک نشان بنا کر چھوڑ دیا پس کیا کوئی نصیحت پکڑنے والا ہے | |
| |
| 16 | پھر (دیکھا) ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا تھا | |
| |
| 17 | اور البتہ ہم نے تو سمجھنے کے لیے قرآن کو آسان کر دیا پھر کوئی ہے کہ سمجھے | |
| |
| 18 | قوم عاد نے بھی جھٹلایا تھا پھر (دیکھا) ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا تھا | |
| |
| 19 | بے شک ہم نے ایک دن سخت آندھی بھیجی تھی جس کی نحوست دائمی تھی | |
| |
| 20 | جو لوگوں کو ایسا پھینک رہی تھی کہ گویا وہ کھجور کے جڑ سے اکھڑے ہوئے پیڑ ہیں | |
| |
| 21 | پھر (دیکھا) ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا تھا | |
| |
| 22 | اور البتہ ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے پھر ہے کوئی کہ سمجھے | |
| |
| 23 | قوم ثمود نے بھی ڈرانے والوں کو جھٹلایا تھا | |
| |
| 24 | پس کہا کیا ہم اپنے میں سے ایک آدمی کے کہنے پر چلیں گے تب تو ہم ضرور گمراہی اور دیوانگی میں جا پڑیں گے | |
| |
| 25 | کیا ہم میں سے اسی پر وحی بھیجی گئی بلکہ وہ بڑا جھوٹا (اور) شیخی خورہ ہے | |
| |
| 26 | عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا کون بڑا جھوٹا (اور) شیخی خورہ ہے | |
| |
| 27 | بے شک ہم ان کی آزمائش کے لیے اونٹنی بھیجنے والے ہیں پس (اے صالح) ان کا انتظار کر اور صبر کر | |
| |
| 28 | اور ان سے کہہ دو کہ پانی ان میں بٹ گیا ہے ہر ایک اپنی باری سے پانی پلایا کرے | |
| |
| 29 | پھر انہوں نے اپنے رفیق کو بلایا تب اس نے ہاتھ بڑھایا اور (اس کی) کانچیں کاٹ ڈالیں | |
| |
| 30 | پھر (دیکھا) ہمارا عذاب اور ڈرانا کیسا تھا | |
| |
| 31 | بے شک ہم نے ان پر ایک زور کی چیخ کا عذاب بھیجا پھر وہ ایسے ہو گئے جیسا کانٹو ں کی باڑ کا چورا | |
| |
| 32 | اور البتہ ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لیے آسان کر دیا ہے پھر ہے کوئی سمجھنے والا | |
| |
| 33 | قوم لوط نے بھی ڈرانے والوں کو جھٹلایا تھا | |
| |
| 34 | بے شک ہم نے ان پر پتھر برسائے سوائے لوط کے گھر والوں کے ہم نے انہیں پچھلی رات نجات دی | |
| |
| 35 | یہ ہماری طرف سے فضل ہے جو شکر کرتا ہے ہم اسے ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں | |
| |
| 36 | اور وہ انہیں ہماری پکڑ سے ڈرا چکا تھا پس وہ ڈرانے میں شک کرنے لگے | |
| |
| 37 | اور البتہ اس سے اس کے مہمانوں کا مطالبہ کرنے لگے تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں پس (کہا) میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا مزہ چکھو | |
| |
| 38 | اور بے شک صبح کو ان پر ایک عذاب نہ ٹلنے والا آ پڑا | |
| |
| 39 | پس میرے عذاب اور میرے ڈرانے کا مزہ چکھو | |
| |
| 40 | اور البتہ ہم نے سمجھنے کے لیے قرآن کو آسان کر دیا ہے پھر ہے کوئی سمجھنے والا | |
| |
| 41 | اور البتہ فرعون کے خاندان کے پاس بھی ڈرانے والے آئے تھے | |
| |
| 42 | انہوں نے ہماری سب نشانیوں کو جھٹلایا پھر ہم نے انہیں بڑی زبردست پکڑ سے پکڑا | |
| |
| 43 | کیا تمہارے منکر ان لوگوں سے اچھے ہیں یا تمہارے لیے کتابوں میں نجات لکھی ہے | |
| |
| 44 | کیا وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم زبردست جماعت ہیں | |
| |
| 45 | عنقریب یہ جماعت بھی شکست کھائے گی اور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے | |
| |
| 46 | بلکہ قیامت ان کے وعدے کا وقت ہے اور قیامت زیادہ دہشت ناک اور تلخ تر ہے | |
| |
| 47 | بے شک مجرم گمراہی اور جنون میں ہیں | |
| |
| 48 | جس دن اپنے منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے (کہا جائے گا) آگ لگنے کا مزہ چکھو | |
| |
| 49 | بے شک ہم نے ہر چیز اندازے سے بنائی ہے | |
| |
| 50 | اور ہمارا حکم تو ایک ہی بات ہوتی ہے جیسا کہ پلک جھپکنا | |
| |
| 51 | اور البتہ ہم تمہارے جیسوں کو غارت کر چکے ہیں پھر کیا کوئی سمجھنے والا ہے | |
| |
| 52 | اور پھر جو کچھ بھی انہوں نے کیا ہے وہ اعمال ناموں میں موجود ہے | |
| |
| 53 | اور ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھا ہوا ہے | |
| |
| 54 | بے شک پرہیزگار باغوں اور نہروں میں ہوں گے | |
| |
| 55 | عزت کے مقام میں قادر مطلق بادشاہ کے حضور میں | |
| |