سورة القمر |
54. Al-Qamar | 55 verses | The Moon | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. قیامت قریب آ پہنچی اور چاند شق ہوگیا
| |
2. اور اگر (کافر) کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو منہ پھیر لیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایک ہمیشہ کا جادو ہے
| |
3. اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام کا وقت مقرر ہے
| |
4. اور ان کو ایسے حالات (سابقین) پہنچ چکے ہیں جن میں عبرت ہے
| |
5. اور کامل دانائی (کی کتاب بھی) لیکن ڈرانا ان کو کچھ فائدہ نہیں دیتا
| |
6. تو تم بھی ان کی کچھ پروا نہ کرو۔ جس دن بلانے والا ان کو ایک ناخوش چیز کی طرف بلائے گا
| |
7. تو آنکھیں نیچی کئے ہوئے قبروں سے نکل پڑیں گے گویا بکھری ہوئی ٹڈیاں
| |
8. اس بلانے والے کی طرف دوڑتے جاتے ہوں گے۔ کافر کہیں گے یہ دن بڑا سخت ہے
| |
9. ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی تو انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ دیوانہ ہے اور انہیں ڈانٹا بھی
| |
10. تو انہوں نے اپنے پروردگار سے دعا کی کہ (بار الٓہا) میں (ان کے مقابلے میں) کمزور ہوں تو (ان سے) بدلہ لے
| |
11. پس ہم نے زور کے مینہ سے آسمان کے دہانے کھول دیئے
| |
12. اور زمین میں چشمے جاری کردیئے تو پانی ایک کام کے لئے جو مقدر ہوچکا تھا جمع ہوگیا
| |
13. اور ہم نے نوحؑ کو ایک کشتی پر جو تختوں اور میخوں سے تیار کی گئی تھی سوار کرلیا
| |
14. وہ ہماری آنکھوں کے سامنے چلتی تھی۔ (یہ سب کچھ) اس شخص کے انتقام کے لئے (کیا گیا) جس کو کافر مانتے نہ تھے
| |
15. اور ہم نے اس کو ایک عبرت بنا چھوڑا تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
| |
16. سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا؟
| |
17. اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
| |
18. عاد نے بھی تکذیب کی تھی سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
| |
19. ہم نے ان پر سخت منحوس دن میں آندھی چلائی
| |
20. وہ لوگوں کو (اس طرح) اکھیڑے ڈالتی تھی گویا اکھڑی ہوئی کھجوروں کے تنے ہیں
| |
21. سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
| |
22. اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
| |
23. ثمود نے بھی ہدایت کرنے والوں کو جھٹلایا
| |
24. اور کہا کہ بھلا ایک آدمی جو ہم ہی میں سے ہے ہم اس کی پیروی کریں؟ یوں ہو تو ہم گمراہی اور دیوانگی میں پڑ گئے
| |
25. کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی نازل ہوئی ہے؟ (نہیں) بلکہ یہ جھوٹا خود پسند ہے
| |
26. ان کو کل ہی معلوم ہوجائے گا کہ کون جھوٹا خود پسند ہے
| |
27. (اے صالح) ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں تو تم ان کو دیکھتے رہو اور صبر کرو
| |
28. اور ان کو آگاہ کردو کہ ان میں پانی کی باری مقرر کر دی گئی ہے۔ ہر (باری والے کو اپنی) باری پر آنا چاہیئے
| |
29. تو ان لوگوں نے اپنے رفیق کو بلایا اور اس نے (اونٹنی کو پکڑ کر اس کی) کونچیں کاٹ ڈالیں
| |
30. سو (دیکھ لو کہ) میرا عذاب اور ڈرانا کیسا ہوا
| |
31. ہم نے ان پر (عذاب کے لئے) ایک چیخ بھیجی تو وہ ایسے ہوگئے جیسے باڑ والے کی سوکھی اور ٹوٹی ہوئی باڑ
| |
32. اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
| |
33. لوط کی قوم نے بھی ڈر سنانے والوں کو جھٹلایا تھا
| |
34. تو ہم نے ان پر کنکر بھری ہوا چلائی مگر لوط کے گھر والے کہ ہم نے ان کو پچھلی رات ہی سے بچا لیا
| |
35. اپنے فضل سے۔ شکر کرنے والوں کو ہم ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں
| |
36. اور لوطؑ نے ان کو ہماری پکڑ سے ڈرایا بھی تھا مگر انہوں نے ڈرانے میں شک کیا
| |
37. اور ان سے ان کے مہمانوں کو لے لینا چاہا تو ہم نے ان کی آنکھیں مٹا دیں سو (اب) میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو
| |
38. اور ان پر صبح سویرے ہی اٹل عذاب آ نازل ہوا
| |
39. تو اب میرے عذاب اور ڈرانے کے مزے چکھو
| |
40. اور ہم نے قرآن کو سمجھنے کے لئے آسان کردیا ہے تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
| |
41. اور قوم فرعون کے پاس بھی ڈر سنانے والے آئے
| |
42. انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کو جھٹلایا تو ہم نے ان کو اس طرح پکڑ لیا جس طرح ایک قوی اور غالب شخص پکڑ لیتا ہے
| |
43. (اے اہل عرب) کیا تمہارے کافر ان لوگوں سے بہتر ہیں یا تمہارے لئے (پہلی) کتابوں میں کوئی فارغ خطی لکھ دی گئی ہے
| |
44. کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت بڑی مضبوط ہے
| |
45. عنقریب یہ جماعت شکست کھائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے
| |
46. ان کے وعدے کا وقت تو قیامت ہے اور قیامت بڑی سخت اور بہت تلخ ہے
| |
47. بےشک گنہگار لوگ گمراہی اور دیوانگی میں (مبتلا) ہیں
| |
48. اس روز منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے اب آگ کا مزہ چکھو
| |
49. ہم نے ہر چیز اندازہٴ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے
| |
50. اور ہمارا حکم تو آنکھ کے جھپکنے کی طرح ایک بات ہوتی ہے
| |
51. اور ہم تمہارے ہم مذہبوں کو ہلاک کرچکے ہیں تو کوئی ہے کہ سوچے سمجھے؟
| |
52. اور جو کچھ انہوں نے کیا، (ان کے) اعمال ناموں میں (مندرج) ہے
| |
53. (یعنی) ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھ دیا گیا ہے
| |
54. جو پرہیزگار ہیں وہ باغوں اور نہروں میں ہوں گے
| |
55. (یعنی) پاک مقام میں ہر طرح کی قدرت رکھنے والے بادشاہ کی بارگاہ میں
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |