سورة القلم |
68. Al-Qalam | 52 verses | The Pen | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. نۤ قلم کی قسم ہے اور اس کی جو اس سے لکھتے ہیں
| |
2. آپ الله کے فضل سے دیوانہ نہیں ہیں
| |
3. اور آپ کے لیے تو بے شمار اجر ہے
| |
4. اور بے شک آپ تو بڑے ہی خوش خلق ہیں
| |
5. پس عنقریب آپ بھی دیکھ لیں گے اور وہ بھی دیکھ لیں گے
| |
6. کہ تم میں سے کون دیوانہ ہے
| |
7. بے شک آپ کا رب ہی خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بہکا ہے اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی خوب جانتا ہے
| |
8. پس آپ جھٹلانےوالوں کا کہا نہ مانیں
| |
9. وہ تو چاہتے ہیں کہ کہیں آپ نرمی کریں تو وہ بھی نرمی کریں
| |
10. اور ہر قسمیں کھانے والے ذلیل کا کہا نہ مان
| |
11. جو طعنے دینے والا چغلی کھانے والا ہے
| |
12. نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھاہوا گناہگار ہے
| |
13. بڑا اجڈ اس کے بعد بد اصل بھی ہے
| |
14. اس لئے کہ وہ مال اور اولاد والا ہے
| |
15. جب اس پر ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کہتا ہے پہلوں کی کہانیاں ہیں
| |
16. عنقریب ہم اس کی ناک پر داغ لگائیں گے
| |
17. بے شک ہم نے ان کو آزمایا ہے جیسا کہ ہم نے باغ والوں کو آزمایا تھا جب انہوں نے قسم کھائی تھی کہ وہ ضرور صبح ہوتے ہی اس کا پھل توڑ لیں گے
| |
18. اور انشاالله بھی نہ کہا تھا
| |
19. پھر تو اس پر رات ہی میں آپ کے رب کی طرف سے ایک جھونکا چل گیا درآنحالیکہ وہ سونے والے تھے
| |
20. پھر وہ کٹی ہوئی کھیتی کی طرح ہو گیا
| |
21. پھر وہ صبح کو پکارنے لگے
| |
22. کہ اپنے کھیت پر سویرے چلو اگر تم نے پھل توڑنا ہے
| |
23. پھر وہ آپس میں چپکے چپکے یہ کہتے ہوئے چلے
| |
24. کہ تمہارے باغ میں آج کوئی محتاج نہ آنے پائے
| |
25. اور وہ سویرے ہی بڑے اہتمام سے پھل توڑنے کی قدرت کا خیال کر کے چل پڑے
| |
26. پس جب انہوں نے اسے دیکھا تو کہنے لگےکہ ہم تو راہ بھول گئے ہیں
| |
27. بلکہ ہم تو بدنصیب ہیں
| |
28. پھر ان میں سے اچھے آدمی نے کہا کیامیں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ تم کس لیے تسبیح نہیں کرتے
| |
29. انہوں نے کہا ہمارا رب پاک ہے بے شک ہم ظالم تھے
| |
30. پھر ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں ملامت کرنے لگے
| |
31. انہوں نے کہا ہائے افسوس بے شک ہم سرکش تھے
| |
32. شاید ہمارا رب ہمارے لیے اس سے بہتر باغ بدل دے بے شک ہم اپنے رب کی طرف رجوع کرنے والے ہیں
| |
33. عذاب یونہی ہوا کرتا ہے اور البتہ آخرت کا عذاب تو کہیں بڑھ کر ہے کاش وہ جانتے
| |
34. بے شک پرہیزگاروں کے لیے ان کے رب کے ہاں نعمت کے باغ ہیں
| |
35. پس کیا ہم فرمانبرداروں کو مجرموں کی طرح کر دیں گے
| |
36. تمہیں کیا ہوگیا کیسا فیصلہ کر رہے ہو
| |
37. کیا تمہارے پاس کوئی کتاب ہے جس میں تم پڑھتے ہو
| |
38. کہ بے شک تمہیں آخرت میں ملے گا جو تم پسند کرتے ہو
| |
39. کیا تمہارے لیے ہم نے قسمیں کھا لی ہیں جو قیامت تک چلی جائيں گی کہ بے شک تمہیں وہی ملے گا جو تم حکم کرو گے
| |
40. ان سے پوچھیئے کون سا ان میں اس بات کا ذمہ دار ہے
| |
41. کیا ان کے معبود ہیں پھر اپنے معبودوں کو لے آئيں اگر وہ سچے ہیں
| |
42. جس دن پنڈلی کھولی جائے گی اور وہ سجدہ کرنے کو بلائے جائیں گے تو وہ نہ کر سکیں گے
| |
43. ان کی آنکھیں جھکی ہوں گی ان پر ذلت چھا رہی ہو گی اوروہ پہلے (دنیا میں) سجدہ کے لیے بلائے جاتے تھے حالانکہ وہ صحیح سالم ہوتے تھے
| |
44. پس مجھے اور اس کلام کے جھٹلانے والوں کو چھوڑ دو ہم انہیں بتدریج (جہنم کی طرف) لے جائے گے اس طور پر کہ انہیں خبر بھی نہیں ہو گی
| |
45. اور ہم انکو ڈھیل دیتے ہیں بے شک ہماری تدبیر زبردست ہے
| |
46. کیا آپ ان سے کچھ اجرت مانگتے ہیں کہ جس کا تاوان کا ان پر بوجھ پڑ رہا ہے
| |
47. یا ان کے پاس غیب کی خبر ہے کہ وہ اسے لکھ لیتے ہیں
| |
48. پھر آپ اپنے رب کے حکم کا انتظار کریں اور مچھلی والے جیسے نہ ہوجائیں جب کہ اس نے اپنے رب کو پکارا اور وہ بہت ہی غمگین تھا
| |
49. اگر اس کے رب کی رحمت اسے نہ سنبھال لیتی تو وہ برے حال سے چٹیل میدان میں پھینکا جاتا
| |
50. پس اسے اس کے رب نے نوازا پھر اسے نیک بختو ں میں کر دیا
| |
51. اور بالکل قریب تھا کہ کافر آپ کو اپنی تیز نگاہوں سے پھسلا دیں جب کہ انہوں نے قرآن سنا اور کہتے ہیں کہ یہ تو دیوانہ ہے
| |
52. اور حالانکہ یہ قرآن تمام دنیا کے لیے صرف نصیحت ہے
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |