سورة القيامة |
75. Al-Qiyaama | 40 verses | The Resurrection | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. قیامت کے دن کی قسم ہے
| |
2. اور پشیمان ہونے والے شخص کی قسم ہے
| |
3. کیا انسان سمجھتا ہے کہ ہم اس کی ہڈیاں جمع نہ کریں گے
| |
4. ہاں ہم تو اس پر قادر ہیں کہ اس کی پور پور درست کر دیں
| |
5. بلکہ انسان تو چاہتا ہے کہ آئندہ بھی نافرمانی کرتا رہے
| |
6. پوچھتا ہےکہ قیامت کا دن کب ہو گا
| |
7. پس جب آنکھیں چندھیا جائیں گی
| |
8. اور چاند بے نور ہو جائے گا
| |
9. اور سورج اور چاند اکھٹے کیے جائیں گے
| |
10. اس دن انسان کہے گا کہ بھاگنے کی جگہ کہاں ہے
| |
11. ہر گز نہیں کہیں پناہ نہیں
| |
12. اس دن آپ کے رب ہی کی طرف ٹھکانہ ہے
| |
13. اس دن انسان کو بتا دیا جائے گا کہ وہ کیا لایا اور کیا چھوڑ آیا
| |
14. بلکہ انسان اپنے اوپر خود شاہد ہے
| |
15. گو وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے
| |
16. آپ (وحی ختم ہونے سے پہلے) قرآن پراپنی زبان نہ ہلایا کیجیئے تاکہ آپ اسے جلدی جلدی لیں
| |
17. بے شک اس کا جمع کرنا اور پڑھا دینا ہمارے ذمہ ہے
| |
18. پھر جب ہم ا سکی قرأت کر چکیں تو اس کی قرأت کا اتباع کیجیئے
| |
19. پھر بے شک اس کا کھول کر بیان کرنا ہمارے ذمہ ہے
| |
20. ہر گز نہیں بلکہ تم تو دنیا کو چاہتے ہو
| |
21. اور آخرت کو چھوڑتے ہو
| |
22. کئی چہرے اس دن تر و تازہ ہو ں گے
| |
23. اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے
| |
24. اور کتنے چہرے اس دن اداس ہو ں گے
| |
25. خیال کر رہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والی سختی کی جائے گی
| |
26. نہیں نہیں جب کہ جان گلے تک پہنچ جائے گی
| |
27. اورلوگ کہیں گے کوئی جھاڑنے والا ہے
| |
28. اور وہ خیال کرے گا کہ یہ وقت جدائی کا ہے
| |
29. اور ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ جائے گی
| |
30. تیرے رب کی طرف اس دن چلنا ہوگا
| |
31. پھر نہ تو اس نے تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی
| |
32. بلکہ جھٹلایا اورمنہ موڑا
| |
33. پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلا گیا
| |
34. (اے انسان) تیرے لیے افسوس پرافسوس ہے
| |
35. پھر تیرے لیے افسوس پر افسوس ہے
| |
36. کیاانسان یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ یونہی چھوڑ دیا جائے گا
| |
37. کیا وہ ٹپکتی منی کی ایک بوند نہ تھا
| |
38. پھر وہ لوتھڑا بنا پھر الله نے اسے بنا کر ٹھیک کیا
| |
39. پھر اس نے مرد و عورت کا جوڑا بنایا
| |
40. پھر کیا وہ الله مردے زندہ کردینے پر قادر نہیں
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |