سورة النازعات |
79. An-Naazi'aat | 46 verses | Those who drag forth | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. ان (فرشتوں) کی قسم جو ڈوب کر کھینچ لیتے ہیں
| |
2. اور ان کی جو آسانی سے کھول دیتے ہیں
| |
3. اور ان کی جو تیرتے پھرتے ہیں
| |
4. پھر لپک کر آگے بڑھتے ہیں
| |
5. پھر (دنیا کے) کاموں کا انتظام کرتے ہیں
| |
6. (کہ وہ دن آ کر رہے گا) جس دن زمین کو بھونچال آئے گا
| |
7. پھر اس کے پیچھے اور (بھونچال) آئے گا
| |
8. اس دن (لوگوں) کے دل خائف ہو رہے ہوں گے
| |
9. اور آنکھیں جھکی ہوئی
| |
10. (کافر) کہتے ہیں کیا ہم الٹے پاؤں پھر لوٹ جائیں گے
| |
11. بھلا جب ہم کھوکھلی ہڈیاں ہو جائیں گے (تو پھر زندہ کئے جائیں گے)
| |
12. کہتے ہیں کہ یہ لوٹنا تو (موجب) زیاں ہے
| |
13. وہ تو صرف ایک ڈانٹ ہوگی
| |
14. اس وقت وہ (سب) میدان (حشر) میں آ جمع ہوں گے
| |
15. بھلا تم کو موسیٰ کی حکایت پہنچی ہے
| |
16. جب اُن کے پروردگار نے ان کو پاک میدان (یعنی) طویٰ میں پکارا
| |
17. (اور حکم دیا) کہ فرعون کے پاس جاؤ وہ سرکش ہو رہا ہے
| |
18. اور (اس سے) کہو کہ کیا تو چاہتا ہے کہ پاک ہو جائے؟
| |
19. اور میں تجھے تیرے پروردگار کا رستہ بتاؤں تاکہ تجھ کو خوف (پیدا) ہو
| |
20. غرض انہوں نے اس کو بڑی نشانی دکھائی
| |
21. مگر اس نے جھٹلایا اور نہ مانا
| |
22. پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا
| |
23. اور (لوگوں کو) اکٹھا کیا اور پکارا
| |
24. کہنے لگا کہ تمہارا سب سے بڑا مالک میں ہوں
| |
25. تو خدا نے اس کو دنیا اور آخرت (دونوں) کے عذاب میں پکڑ لیا
| |
26. جو شخص (خدا سے) ڈر رکھتا ہے اس کے لیے اس (قصے) میں عبرت ہے
| |
27. بھلا تمہارا بنانا آسان ہے یا آسمان کا؟ اسی نے اس کو بنایا
| |
28. اس کی چھت کو اونچا کیا اور پھر اسے برابر کر دیا
| |
29. اور اسی نے رات کو تاریک بنایا اور (دن کو) دھوپ نکالی
| |
30. اور اس کے بعد زمین کو پھیلا دیا
| |
31. اسی نے اس میں سے اس کا پانی نکالا اور چارا اگایا
| |
32. اور اس پر پہاڑوں کابوجھ رکھ دیا
| |
33. یہ سب کچھ تمہارے اور تمہارے چارپایوں کے فائدے کے لیے (کیا)
| |
34. تو جب بڑی آفت آئے گی
| |
35. اس دن انسان اپنے کاموں کو یاد کرے گا
| |
36. اور دوزخ دیکھنے والے کے سامنے نکال کر رکھ دی جائے گی
| |
37. تو جس نے سرکشی کی
| |
38. اور دنیا کی زندگی کو مقدم سمجھا
| |
39. اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے
| |
40. اور جو اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرتا اور جی کو خواہشوں سے روکتا رہا
| |
41. اس کا ٹھکانہ بہشت ہے
| |
42. (اے پیغمبر، لوگ) تم سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا وقوع کب ہو گا؟
| |
43. سو تم اس کے ذکر سے کس فکر میں ہو
| |
44. اس کا منتہا (یعنی واقع ہونے کا وقت) تمہارے پروردگار ہی کو (معلوم ہے)
| |
45. جو شخص اس سے ڈر رکھتا ہے تم تو اسی کو ڈر سنانے والے ہو
| |
46. جب وہ اس کو دیکھیں گے (تو ایسا خیال کریں گے) کہ گویا (دنیا میں صرف) ایک شام یا صبح رہے تھے
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |