سورة الإنفطار |
82. Al-Infitaar | 19 verses | The Cleaving | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. جب آسمان پھٹ جائے
| |
2. اورجب ستارے جھڑ جائیں
| |
3. اور جب سمندر ابل پڑیں
| |
4. اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں
| |
5. تب ہر شخص جان لے گا کہ کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑ آیا
| |
6. اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے مغرور کر دیا
| |
7. جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے برابر کیا
| |
8. جس صورت میں چاہا تیرے اعضا کو جوڑ دیا
| |
9. نہیں نہیں بلکہ تم جزا کو نہیں مانتے
| |
10. اور بے شک تم پر محافظ ہیں
| |
11. عزت والے اعمال لکھنے والے
| |
12. وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو
| |
13. بےشک نیک لوگ نعمت میں ہوں گے
| |
14. اور بے شک نافرمان دوزخ میں ہوں گے
| |
15. انصاف کے دن اس میں داخل ہوں گے
| |
16. اور وہ اس سے کہیں جانے نہ پائیں گے
| |
17. اورتجھے کیا معلوم انصاف کا دن کیا ہے
| |
18. پھر تجھے کیا خبر کہ انصاف کا دن کیا ہے
| |
19. جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گااور اس دن الله ہی کا حکم ہوگا
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |