| 1 | جب آسمان پھٹ جائے گا | |
| |
| 2 | اور اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے | |
| |
| 3 | اور جب زمین پھیلا دی جائے گی | |
| |
| 4 | اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی | |
| |
| 5 | اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے | |
| |
| 6 | اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا | |
| |
| 7 | پھر جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا | |
| |
| 8 | تو اس سے آسانی کے ساتھ حساب لیا جائے گا | |
| |
| 9 | اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا | |
| |
| 10 | اور لیکن جس کو نامہٴ اعمال پیٹھ پیچھے سے دیا گیا | |
| |
| 11 | تو وہ موت کو پکارے گا | |
| |
| 12 | اور دوزخ میں داخل ہوگا | |
| |
| 13 | بے شک وہ اپنے اہل و عیال میں بڑا خوش و خرم تھا | |
| |
| 14 | بے شک اس نے سمجھ لیا تھا کہ ہر گز نہ لوٹ کر جائے گا | |
| |
| 15 | کیوں نہیں بے شک اس کا رب تو اس کو دیکھ رہا تھا | |
| |
| 16 | پس شام کی سرخی کی قسم ہے | |
| |
| 17 | اور رات کی اور جو کچھ اس نے سمیٹا | |
| |
| 18 | اور چاند کی جب کہ وہ پورا ہوجائے | |
| |
| 19 | کہ تمہیں ایک منزل سے دوسری منزل پر چڑھنا ہوگا | |
| |
| 20 | پھر انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں لاتے | |
| |
| 21 | اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے | |
| |
| 22 | بلکہ جو لوگ منکر ہیں جھٹلاتے ہیں | |
| |
| 23 | اور الله خوب جانتا ہے وہ جو (دل میں) محفوظ رکھتے ہیں | |
| |
| 24 | پس انہیں دردناک عذاب کی خوشخبری دے دو | |
| |
| 25 | مگر جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک عمل کیے ان کے لیے بے انتہا اجر ہے | |
| |