سورة الطارق |
86. At-Taariq | 17 verses | The Morning Star | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. آسمان کی قسم ہے اور رات کو آنے والے کی
| |
2. اور آپ کو کیا معلوم رات کو آنے والا کیا ہے
| |
3. وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے
| |
4. ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو
| |
5. پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
| |
6. ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
| |
7. جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
| |
8. بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے
| |
9. جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے
| |
10. تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار
| |
11. آسمان اور بارش والے کی قسم ہے
| |
12. اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے
| |
13. بے شک قرآن قطعی بات ہے
| |
14. اوروہ ہنسی کی بات نہیں ہے
| |
15. بے شک وہ ایک تدبیر کر رہے ہیں
| |
16. اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں
| |
17. پس کافرو ں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |