سورة الطارق |
86. At-Taariq | 17 verses | The Morning Star | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. آسمان اور رات کے وقت آنے والے کی قسم
| |
2. اور تم کو کیا معلوم کہ رات کے وقت آنے والا کیا ہے
| |
3. وہ تارا ہے چمکنے والا
| |
4. کہ کوئی متنفس نہیں جس پر نگہبان مقرر نہیں
| |
5. تو انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وہ کاہے سے پیدا ہوا ہے
| |
6. وہ اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا ہوا ہے
| |
7. جو پیٹھ اور سینے کے بیچ میں سے نکلتا ہے
| |
8. بےشک خدا اس کے اعادے (یعنی پھر پیدا کرنے) پر قادر ہے
| |
9. جس دن دلوں کے بھید جانچے جائیں گے
| |
10. تو انسان کی کچھ پیش نہ چل سکے گی اور نہ کوئی اس کا مددگار ہو گا
| |
11. آسمان کی قسم جو مینہ برساتا ہے
| |
12. اور زمین کی قسم جو پھٹ جاتی ہے
| |
13. کہ یہ کلام (حق کو باطل سے) جدا کرنے والا ہے
| |
14. اور بیہودہ بات نہیں ہے
| |
15. یہ لوگ تو اپنی تدبیروں میں لگ رہے ہیں
| |
16. اور ہم اپنی تدبیر کر رہے ہیں
| |
17. تو تم کافروں کو مہلت دو بس چند روز ہی مہلت دو
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |