Advertisement
 
سورة الأعلى

87. Al-A'laa | 19 verses | The Most High | Meccan

Search | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
1. اپنے رب کے نام کی تسبیح کیا کر جو سب سے اعلیٰ ہے
2. وہ جس نے پیدا کیا پھر ٹھیک بنایا
3. اور جس نے اندازہ ٹھہرایا پھر راہ دکھائی
4. اور وہ جس نے چارہ نکالا
5. پھر اس کو خشک چورا سیاہ کر دیا
6. البتہ ہم آپ کو پڑھائیں گے پھر آپ نہ بھولیں گے
7. مگر جو الله چاہے بے شک وہ ہرظاہر اور چھپی بات کو جانتا ہے
8. اور ہم آپ کو آسان شریعت کے سمجھنے کی توفیق دیں گے
9. پس آپ نصیحت کیجیئے اگر نصیحت فائدہ دے
10. جو الله سے ڈرتا ہے وہ جلدی سمجھ جائے گا
11. اور اس سے بڑا بدنصیب الگ رہے گا
12. جو سخت آگ میں داخل ہوگا
13. پھر اس میں نہ تو مرے گا اور نہ جیئے گا
14. بے شک وہ کامیاب ہوا جو پاک ہو گیا
15. اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی
16. بلکہ تم تودنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو
17. حالانکہ آخرت بہتر اور زیادہ پائدار ہے
18. بے شک یہی پہلے صحیفوں میں ہے
19. (یعنی) ابراھیم اور موسیٰ کے صحیفوں میں

Listen Quran Recitation

Mishary Rashed al-Efasy
Prophet's Mosque (4 Reciters)
Mohammed Siddiq Al Minshawy
Abdullah Basfar
Muhammad Aiyub
Sodais and Shuraim