Advertisement
 
سورة الغاشية

88. Al-Ghaashiya | 26 verses | The Overwhelming | Meccan

Search | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher

Bismi Allahi alrrahmani alrraheemi
1. کیا آپ کے پاس سب پرچھا جانے والی (قیامت) کا حال پہنچا
2. کئی چہرو ں پر اس دن ذلت برس رہی ہوگی
3. محنت کرنے والے تھکنے والے
4. دھکتی ہوئی آگ میں کریں گے
5. انہیں ابلتے ہوئے چشمے سے پلایا جائے گا
6. ان کے لیے کوئی کھانا سوائے کانٹے دار جھاڑی کے نہ ہوگا
7. جو نہ فربہ کرتی ہے اور نہ بھوک کود ور کرتی ہے
8. کئی منہ اس دن ہشاش بشاش ہوں گے
9. اپنی کوشش سے خوش ہوں گے
10. اونچے باغ میں ہوں گے
11. وہاں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے
12. وہاں ایک چشمہ جاری ہوگا
13. وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
14. اور آبخورے سامنے چنے ہوئے
15. اورگاؤ تکیے قطار سے لگے ہوئے
16. اور مخملی فرش بچھے ہوئے
17. پھر کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے ہیں
18. اور آسمان کی طرف کہ کیسے بلند کیے گئے ہیں
19. اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے کھڑے کیے گئے ہیں
20. اور زمین کی طرف کہ کیسے بچھائی گئی ہے
21. پس آپ نصیحت کیجئے بے شک آپ تو نصیحت کرنے والے ہیں
22. آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں
23. مگر جس نے منہ موڑا اورانکار کیا
24. سو اسے الله بہت بڑا عذاب دے گا
25. بےشک ہماری طرف ہی ان کو لوٹ کر آنا ہے
26. پھر ہمارےہی ذمہ ان کا حساب لینا ہے

Listen Quran Recitation

Mishary Rashed al-Efasy
Prophet's Mosque (4 Reciters)
Mohammed Siddiq Al Minshawy
Abdullah Basfar
Muhammad Aiyub
Sodais and Shuraim