سورة البلد |
90. Al-Balad | 20 verses | The City | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. ا س شہر کی قسم ہے
| |
2. حالانکہ آپ اس شہر میں مقیم ہیں
| |
3. اورباپ کی اور اس کی اولاد کی قسم ہے
| |
4. کہ بےشک ہم نے انسان کو مصیبت میں پیدا کیا ہے
| |
5. کیا وہ خیال کرتا ہےکہ اس پر کوئی بھی ہرگز قابو نہ پا سکے گا
| |
6. کہتا ہے کہ میں نے مال برباد کر ڈالا
| |
7. کیا وہ خیال کرتا ہے کہ اسے کسی نے بھی نہیں دیکھا
| |
8. کیا ہم نے اس کے لیے دو آنکھیں نہیں بنائیں
| |
9. اور زبان اور دو ہونٹ
| |
10. اور ہم نے اسے دونوں راستے دکھائے
| |
11. پس وہ (دین کی) گھاٹی میں سے نہ ہو کر نکلا
| |
12. اور آپ کو کیا معلوم کہ وہ گھاٹی کیا ہے
| |
13. گردن کا چھوڑانا
| |
14. یا بھوک کے دن میں کھلانا
| |
15. کسی رشتہ دار یتیم کو
| |
16. یا کسی خاک نشین مسکین کو
| |
17. پھر وہ ان میں سے ہو جو ایمان لائے اور انہوں نے ایک دوسرے کو صبر کی وصیت کی اور رحم کرنے کی وصیت کی
| |
18. یہی لوگ دائیں والے ہیں
| |
19. اور جنہوں نے ہماری آیتوں سے انکار کیا وہی بائیں والے ہیں
| |
20. انہیں پر چاروں طرف سے بند کی ہوئی آگ ہے
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |