سورة الليل |
92. Al-Lail | 21 verses | The Night | MeccanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. رات کی قسم ہے جب کہ وہ چھاجائے
| |
2. اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو
| |
3. اوراس کی قسم کہ جس نے نر و مادہ کوبنایا
| |
4. بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے
| |
5. پھر جس نے دیا اور پرہیز گاری کی
| |
6. اورنیک بات کی تصدیق کی
| |
7. تو ہم اس کے لیے جنت کی راہیں آسان کر دیں گے
| |
8. اورلیکن جس نے بخل کیا اوربے پرواہ رہا
| |
9. اور نیک بات کو جھٹلایا
| |
10. تو ہم اس کے لیے جہنم کی راہیں آسان کر دیں گے
| |
11. اوراس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جب کہ وہ گھڑے میں گرے گا
| |
12. بے شک ہمارے ذمے راہ دکھانا ہے
| |
13. اور بے شک ہمارے ہی ہاتھ میں آخرت بھی اور دنیا بھی ہے
| |
14. پس میں نے تمہیں بڑھکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے
| |
15. جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہوگا
| |
16. جس نے جھٹلایا اورمنہ موڑا
| |
17. اوراس آگ سے وہ بڑا پرہیز گار دور رہے گا
| |
18. جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ وہ پاک ہو جائے
| |
19. اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے
| |
20. وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضا مندی کے لیے دیتا ہے
| |
21. اوروہ عنقریب خوش ہو جائے گا
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |