سورة الرحمن |
55. Ar-Rahmaan | 78 verses | The Beneficent | MedinanSearch | Recitation | Topics | Uthmani Script | Words | Quran Teacher |
1. (خدا جو) نہایت مہربان
| |
2. اسی نے قرآن کی تعلیم فرمائی
| |
3. اسی نے انسان کو پیدا کیا
| |
4. اسی نے اس کو بولنا سکھایا
| |
5. سورج اور چاند ایک حساب مقرر سے چل رہے ہیں
| |
6. اور بوٹیاں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں
| |
7. اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور ترازو قائم کی
| |
8. کہ ترازو (سے تولنے) میں حد سے تجاوز نہ کرو
| |
9. اور انصاف کے ساتھ ٹھیک تولو۔ اور تول کم مت کرو
| |
10. اور اسی نے خلقت کے لئے زمین بچھائی
| |
11. اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں
| |
12. اور اناج جس کے ساتھ بھس ہوتا ہے اور خوشبودار پھول
| |
13. تو (اے گروہ جن وانس) تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
14. اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے بنایا
| |
15. اور جنات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
| |
16. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
17. وہی دونوں مشرقوں اور دونوں مغربوں کا مالک (ہے)
| |
18. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
19. اسی نے دو دریا رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں
| |
20. دونوں میں ایک آڑ ہے کہ (اس سے) تجاوز نہیں کرسکتے
| |
21. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
22. دونوں دریاؤں سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں
| |
23. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
24. اور جہاز بھی اسی کے ہیں جو دریا میں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوتے ہیں
| |
25. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
26. جو (مخلوق) زمین پر ہے سب کو فنا ہونا ہے
| |
27. اور تمہارے پروردگار ہی کی ذات (بابرکات) جو صاحب جلال وعظمت ہے باقی رہے گی
| |
28. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
29. آسمان اور زمین میں جتنے لوگ ہیں سب اسی سے مانگتے ہیں۔ وہ ہر روز کام میں مصروف رہتا ہے
| |
30. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
31. اے دونوں جماعتو! ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں
| |
32. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
33. اے گروہِ جن وانس اگر تمہیں قدرت ہو کہ آسمان اور زمین کے کناروں سے نکل جاؤ تو نکل جاؤ۔ اور زور کے سوا تم نکل سکنے ہی کے نہیں
| |
34. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
35. تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا تو پھر تم مقابلہ نہ کرسکو گے
| |
36. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
37. پھر جب آسمان پھٹ کر تیل کی تلچھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا (تو) وہ کیسا ہولناک دن ہوگا
| |
38. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
39. اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پرسش کی جائے گی اور نہ کسی جن سے
| |
40. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
41. گنہگار اپنے چہرے ہی سے پہچان لئے جائیں گے تو پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑ لئے جائیں گے
| |
42. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
43. یہی وہ جہنم ہے جسے گنہگار لوگ جھٹلاتے تھے
| |
44. وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے گرم پانی کے درمیان گھومتے پھریں گے
| |
45. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
46. اور جو شخص اپنے پروردگار کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہیں
| |
47. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
48. ان دونوں میں بہت سی شاخیں (یعنی قسم قسم کے میووں کے درخت ہیں)
| |
49. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
50. ان میں دو چشمے بہہ رہے ہیں
| |
51. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
52. ان میں سب میوے دو دو قسم کے ہیں
| |
53. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
54. (اہل جنت) ایسے بچھونوں پر جن کے استرا طلس کے ہیں تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے۔ اور دونوں باغوں کے میوے قریب (جھک رہے) ہیں
| |
55. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
56. ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
| |
57. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
58. گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں
| |
59. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
60. نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا کچھ نہیں ہے
| |
61. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
62. اور ان باغوں کے علاوہ دو باغ اور ہیں
| |
63. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
64. دونوں خوب گہرے سبز
| |
65. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
66. ان میں دو چشمے ابل رہے ہیں
| |
67. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
68. ان میں میوے اور کھجوریں اور انار ہیں
| |
69. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
70. ان میں نیک سیرت (اور) خوبصورت عورتیں ہیں
| |
71. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
72. (وہ) حوریں (ہیں جو) خیموں میں مستور (ہیں)
| |
73. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
74. ان کو اہل جنت سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا اور نہ کسی جن نے
| |
75. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
76. سبز قالینوں اور نفیس مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے
| |
77. تو تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمت کو جھٹلاؤ گے؟
| |
78. (اے محمدﷺ) تمہارا پروردگار جو صاحب جلال وعظمت ہے اس کا نام بڑا بابرکت ہے
|
Listen Quran Recitation |
Mishary Rashed al-Efasy |
Prophet's Mosque (4 Reciters) |
Mohammed Siddiq Al Minshawy |
Abdullah Basfar |
Muhammad Aiyub |
Sodais and Shuraim |